(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات جائیداد کے تنازع پر دو واقعات میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ بنجوٹ میں زمین کے تنازع پر چچا زاد بھائی کی فائرنگ سے سجاد جاں بحق ہوگئے۔ چارباغ میں جائیداد کے تناز ع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو بھائی رسول خان اور یعقوب خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کی گرفتاری شروع کردی۔
Swat
