(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عدنان ابرار نے سیاسی اثر و رسوخ پر تعینات پٹواریوں اور گرداوروں کے تبادلوں کا آغاز کردیا۔ پہلے مرحلے میں دس پٹواریوں کا تبادلہ کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والے پٹواریوں میں سید بادشاہ، نصیر الحق، حضرت علی، سید آصف شاہ، فیصل خان، شاہ دوران، الطاف حسین، عدنان یاسر، حسن حبیب، فرحان اور رحمت علی شامل ہیں۔
Swat
