Swat

سوات، کمشنر کی صدارت میں سیدو ہسپتال بارے اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا کی زیرِ صدارت اجلاس میں سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کو 16 نومبر 2026ء سے مکمل پیپر لیس کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں ہسپتال انتظامیہ، متعلقہ افسران اور آئی ٹی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقررہ تاریخ سے تمام ڈاکٹروں کے لیے الیکٹرانک کلینیکل سسٹم کا استعمال لازمی ہوگا۔ ڈاکٹروں کی تربیت، ڈسپلے اسکرینوں کی تنصیب اور نیٹ ورک کے مسائل کا فوری حل یقینی بنایا جائے گا۔مریضوں کی سہولت کے لیے بیک اپ اینڈرائیڈ ڈیوائسز اور اسسٹڈ انٹری ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ مریضوں کو طبی معلومات پرنٹ، ای میل یا واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔ ادویہ کے اسٹاک اور عدم دستیابی کا ڈیجیٹل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا تاکہ مستقبل کی ضروریات کا بجٹ حقیقی اعداد و شمار کی بنیاد پر طے کی جاسکیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔