Swat

شدید برف باری، ڈی سی سوات کا کالام کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام میں شدید برف باری کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر بحرین کے ہمراہ کالام کا دورہ کیا۔ جامع مسجد کالام میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں انہوں نے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے۔ اہل علاقہ نے علاقے میں تعلیم،صحت، جنگلات، زراعت اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل اور مطالبات ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے معززین و مشران علاقہ کے مسائل سنے اور یقین دلایا کہ اس دور افتادہ اور دشوارعلاقہ کے مسائل فوری اور ترجیحی بنیادو پر حل کئے جائیں گے۔ کیونکہ عوام کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایک ارب تیس کروڑ روپے کے کالام بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کی تکمیل پر کالام اور ملحقہ علاقوں کے عوام کی زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔