(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے میاں کلے میں فرنیچر کی دکان میں آگ لگ گئی ۔مقامی افرادنے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاجس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے میاں کلے میں سید امین کے فرنیچرکی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لکڑی سمیت مشینری کو نقصان پہنچا ۔
Swat