مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ لنڈئی میں پک اپ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شمشیر اور خالد خان زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پک اپ ڈرائیور محمد اسحاق کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا گیا۔
Swat
