Swat

روڈ توسیعی منصوبہ بارے ذاتی جائیداد کی مسماری افسوسناک ہے،شہر یار امیر زیب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ روڈ توسیعی منصوبہ خوش آئند ہے، مگر اس کے نتیجے میں لوگو ں کی ذاتی جائیدادوں کی بلامعاوضہ مسماری افسوسناک ہے۔ تمام عمر کی جمع پونجی سے غریب لوگوں نے اپنے سروں پر چھتیں تعمیر کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیدوشریف میں مختلف متاثرہ وفود سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوات کی ترقی کیلئے کیا جانے والا ہر اقدام قابل ستائش ہے، مگر غریب عوام کی مجبوریوں اور مسائل کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ روڈ توسیع کی زد میں آنے والی املاک کے نقصانات کے ازالے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات چیت ہوگی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔