Swat

سوات میں قومی اسمبلی کی نشستیں دو سے بڑھ کر تین اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں سات سے بڑھ کر آٹھ ہوگئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن آف پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد سوات میں قومی اسمبلی کی نشستیں دو سے بڑھ کر تین اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں سات سے بڑھ کر آٹھ ہوگئیں۔ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کے مطابق این اے 2 سوات میں تحصیل بحرین، تحصیل خوازہ خیلہ، تحصیل چارباغ، اشاڑے، دارمئی، لنڈی گڑھئی، سخرہ اور راحت کوٹ کے علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 3 سوات میں تحصیل بابوزئی (مینگورہ)، تحصیل بریکوٹ کے تمام علاقے شامل ہوں گے۔ این اے 4 سوات میں تحصیل کبل، میونسپل کمیٹی کبل، میونسپل کمیٹی مٹہ اور مٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل مٹہ شامیزئی کو شامل کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے 8 حلقوں میں بھی رد و بدل کیا گیا ہے، تاہم شہری حلقہ پی کے 5مینگورہ سے گل کدہ کے کچھ حصہ کو دوسرے حلقے میں شامل کیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔