Swat

تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے علاقہ فیض آباد میں تین نوجوانوں نے بارہ سالہ لڑکے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنالیا ۔ پولیس کے مطابق تین نوجوانوں وقاص ، مہران اور رضا شاہ ، بارہ سالہ (س ا) کو زبردستی اٹھا کر ایک کمرہ میں لے گئے جہاں بچے کو اجتماعی تشدد کا نشانہ بنایاگیا ۔ بچے کے والد کی رپورٹ پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔