سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ میں نجی سکول کے دوسری جماعت کے 8سالہ طالب علم پر سکول کے استاد کے شدید تشدد کے بعد استاد کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ الفلاح پبلک سکول کے استاد شبیر احمد نے دوسری جماعت کے معصوم طالب علم سید باچہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ فضل رحیم کے مطابق سکول استاد کے خلاف ایف آئی آر علت نمبر 137 درج کی گئی ہے جس میں ملزم کے خلاف دفعات 34,37چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ 2010ء درج کرا کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے
