سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل پاکستان مسلم لیگ نے سوات میں پندرہ مئی کو جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ پرویز مشرف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔اس حوالے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے آرگنائزرشاہد خان شاہین، ضلعی صدر شاہد خان اوردیگر قائدین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پندرہ مئی کو پرویز مشرف علاقہ قمبرکے ہاکی گراؤنڈمیں جلسہ عام سے ویڈیولنک خطاب کریں گے جس کے لئے کارکنوں نے بھر پور طریقے سے انتظامات شروع کئے ہیں اور یہ جلسہ سوات میں تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔
Swat