سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان آرمی ملاکنڈ ڈویژن نے عوام کے اصرار پر سول ملٹری رابطہ آفس دوبارہ کھول دیا۔پاک فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ آفس ہفتہ میں چا ر دن سومو ارتا جمعر ات کھلا رہے گا اور عوام کے مسا ئل سے متعلق درخواستیں اور تجاویز وصو ل کر کے ا ن کے حل کے لیے متعلقہ حکا م اور اداروں کے ذریعے ان کے حل کو جلد از جلد یقینی بنا یا جا یا گا۔ عوام کی سہو لت کیلئے سر کٹ ہاؤس کے گیٹ پر ایک ہیلپ ڈسک قا ئم کیا جا ئے گا جہا ں درخواستیں اور تجاویز وصو ل کی جا ئیں گی۔ ہر درخواست/تجویز کو ایک نمبر الا ٹ کیا جا ئے گا جو در خو ا ست کنندہ کو دیا جا ئے گا جس سے وہ اپنی درخو است کے حل کے بارے میںCMLO سے معلو ما ت حا صل کر سکے گا۔اس آفس کے قیا م کا مقصد فو ج اور عوام کے با ہمی تعلقات کو بہتر بنانااور رابطہ کو آسان بنا کرفو ج سے متعلق معا ملات کے حل کو فوری یقینی بنانا ہے۔ اور عوام کے ا عتماد کو بحا ل رکھنا ہے۔ عوام کی سہو لت کے لیے لینڈ لا ئن نمبر 0946-723703بھی فراہم کیا گیا ہے۔جس پر عوامی شکا یت /تجاویز کو نو ٹ کر ا یا جا سکتا ہے۔ اس کے علا وہ عوام مو با ئل نمبر 0346-8938700پر اپنی درخواست اور تجا ویز واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں ۔
Swat
