Swat

فورس کا عوام کے ساتھ مثالی طرزِ عمل یقینی بنایا جائے، کیپٹن (ر) واحد محمود

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحدمحمودنے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ آپریشن گائیڈ لائن او جی 38 کے تحت آپریشنل اور انوسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کا معیار جانچیں، فیلڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انٹاروگیشن اور انوسٹی گیشن میں بروئے کار لائیں۔ تکنیکی اور سٹریٹجک لائحہ عمل مؤثر بنائیں اور فورس کا عوام کے ساتھ مثالی طرز عمل یقینی بنائیں۔اس سلسلے میں انہوں نے اپنے دفتر میں اجلاس کیا جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ذوالفقار احمد تنولی، ایس پی اپر سوات مشتاق خان اور سرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔ ضلعی پولیس سربراہ نے انوسٹی گیشن اور آپریشن پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ او جی ٹین رولز کے مطابق ملزمان کی ہسٹری شیٹ فوری مکمل کی جائے۔ ایف آئی آر درج کرتے وقت ملزمان کے شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کا اندراج لازمی کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔