Swat

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ سرکاری گاڑیوں میں سیاسی جھنڈے ، بینرز وغیرہ برداشت نہیں کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں امیدواران کی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیدواران نے مختلف تجاویز دیں۔ کمشنر سید ظہیر الاسلام شاہ نے امیدواروں پر زور دیا کہ ملک میں عام انتخابات ہمارے مستقبل کیلئے اہم ہیں تا ہم اس سلسلے میں انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق مقرر ہیں ۔ اس دوران بھرتیوں ، تبادلوں پر بھی پابندی عائد ہے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔