سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں نجی سکول کے بچوں اور اساتذہ نے ’’ملک بچاؤ، ڈیم بناؤ‘‘ کے نام سے چیف جسٹس کے ڈیم بناؤ فنڈ کے لئے چندہ اکھٹا کیا اور مکان باغ میں پریس کلب تک واک کیا۔ اس موقع پر سکول کے بچوں کا کہنا تھا کہ سب پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ڈیموں کے لئے چندہ اکھٹا کریں، تاکہ ملک سے توانائی کے بحران کا خاتمہ ہوسکے۔
