سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جمال آباد سنگوٹہ میں ظالم استانی نے چوتھی جماعت کی معصوم بچی مروا کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ ٹوٹ گیا۔ بچی کے والد شیر محمد کے مطابق سکول کی استانی نے بچی پر شدید تشدد کیا ہے جس کی وجہ سے بچی کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔ وہ اب سکول جانے سے ڈر رہی ہے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی استانی اور ہیڈ میٹریس کے خلاف کارروائی کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے ۔
Swat
