Swat

گھروں میں پتھر پھینکنے والا پراسرار گروہ مینگورہ پہنچ گیا

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل مٹہ اور دیگر علاقوں میں رات کو گھروں میں پتھر پھینکنے کا سلسلہ بالائی علاقوں سے شہری علاقہ مینگورہ شہر تک پہنچ گیا ۔ گذشتہ رات نامعلوم افراد نے مینگورہ شہر کے علاقہ بارامہ میں رات کو متعدد گھروں میں پتھر پھینکے اور فرار ہوگئے ۔ اس سے پہلے سوات کے بالائی علاقوں میں گھروں میں پتھر پھینکنے کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔ شہری علاقہ میں گھروں میں پتھر پھینکنے کے واقعات کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں