سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ چوروں کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شہر میں چوروں کی آمد کی خبر چلی جس کے بعد شاہدرہ وتکے، ملوک آباد، بارامہ، حاجی بابا سیرئی اور دیگر علاقوں میں رات کو لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ سوات کے بیشتر علاقوں میں گھروں میں پتھر پھینکنے اور چوروں کی مبینہ آمد کی خبریں گذشتہ کئی روز سے چل رہی ہیں۔
Swat
