سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جمعہ کی صبح مینگورہ شہر سمیت سوات کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار اور بالائی علاقوں میں سرد ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بھی بارش کا امکان ہے۔
Swat
