Swat

عالمی شہریت یافتہ ادارے’’ سباؤن‘‘ کی ری یونین تقریب

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   پاکستان کے عالمی شہریت یافتہ تعلیمی،تربیتی اور فلاحی ادارے’’ سباؤن‘‘ کی دسویں ری یونین تقریب ادارے کے دفترسباؤن ملا کنڈ میں منعقد ہو ئی۔تقریب کے مہما ن خصوصی جی او سی آرمی ڈویژن ملا کنڈ میجر جنر ل خا لد سعید تھے ۔تقریب میںآرمی افسران ،سول انتظامیہ ،طلبہ اور انکے والدین نے کثیرتعداد میں شر کت کی۔ میجر جنرل خا لد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سبا ؤن بین ا لاقوامی سطح پرجاناجانے والا تعلیمی،تربیتی اورفلاحی ادارہ ہے۔ دہشت گردی سے متا ثرہ بچو ں کی تربیت کیلئے اس ادارے نے گرانقدر خد مات انجام دی ہیں۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہارکیاکہ سبا ؤن سے تربیت حاصل کرنے کے بعد بچے معاشرے کے مفیدشہری بنتے ہیں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی میں فعا ل کر دار ادا کر تے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔