سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے کہا ہے کہ پولیس فورس عوام کی خدمت اور فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر نہ چھوڑے۔ عوام کی عزت اور ان کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔ پولیس عوام کی خادم بن کر ان کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور کردار اداکرے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پولیس لائن کبل میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات سید اشفاق انور بھی موجود تھے۔
Swat
