سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) کبل کے محلہ گلبہار میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور میاں بیوی بچے سمیت زخمی ہوگئے ۔ گلبہار کالونی میں عمران نامی شخص کے کچے مکان کی چھت گرنے سے گھر میں موجود اہل خان ملبے تلے دب گئے ۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے عمران، ان کی بیوی اور ان کے ایک بچے کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ۔ چھے سالہ بچی سمیہ دختر عمران کو مردہ حالت میں ملبے سے نکالا گیا ۔
Swat
