سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ میاندم میں نوجوان کو چھری کا وار کرکے شدید زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم امداد نے کسی بات پر طیش میں آکر اپنے اٹھائیس سالہ کزن امین کو چھری کا وار کرکے شدید زخمی کردیا جسے فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خوازہ خیلہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔
Swat
