Swat

ملٹی نیشنل کمپنی کا صابن اور جراثیم کش دوا بنانے کی جعلی فیکٹری سیل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں ملٹی نیشنل کمپنی کا صابن اور جراثیم کش دوا بنانے کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کو اطلاع ملی کہ مینگورہ نواحی علاقہ رحیم آباد میں فیکٹری میں جعلی لیکس صابن اور ڈیٹول اور دیگر اشیا بن کر مینگورہ شہر کی مارکیٹوں میں فروخت ہورہی ہیں جس پر انہوں نے فوری طور اے اے سی سید عامر علی شاہ کو کارروائی کی ہدایت کی جس پر عامر علی شاہ نے ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ رحیم آباد میں بوتل ہاش نامی فیکٹری پر چھاپہ مارا جہاں پر لیبر لیکس اور ڈیٹول صابن بنا جا رہا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے لاکھوں روپے کے جعلی صابن کو تلف کرتے ہوئے فیکٹری سیل کردی اور فیکٹری مالک عنایت اللہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔