سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) صوبائی بار کونسل کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف سوات میں ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹس اور تمام تحصیل کورٹس میں وکلا نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلا کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سچ بولنے کے جرم میں برطرف کیا گیا۔ یہ فیصلہ وکلا کو منظور نہیں۔ ہڑتال کی وجہ سے ہائی کورٹ مینگورہ بنچ اور باقی عدالتوں میں کام نہ ہو سکا اور تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں۔
Swat
