سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فضل ربی خان نے کہاہے کہ نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ امت مسلمہ کی دعائیں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت قوم سے کیے گئے وعدوں کو وفاکرتے ہوئے قوم کی معصوم وبے گناہ بیٹی ڈاکٹرعافیہ کوجلد ازجلد وطن واپس لے کرآئے۔ صدر، وزیراعظم اورارکان اسمبلی وسینٹ اپنافرض اداکریں اورہمت وجرأت کامظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے بات چیت کرکے عافیہ کی رہائی میں درپیش رکاؤٹیں دور کریں۔ وہ مینگورہ سوات میں ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اورپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور کی ہدایت پر منعقدہ دعائیہ اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ یہ اجتماعات مینگورہ کے مختلف محلوں، تعلیمی اداروں اورپریس کلب میں یومِ دعا کے موقع پر منعقد ہوئے۔ علاوہ ازیں اس موقع پر فضل ربی خان کی قیادت میں وفد نے علمائے کرام، آئمہ کرام اورخطیب حضرات سے بھی ملاقاتیں کیں، جنہوں نے عافیہ موومنٹ کی اپیل پرجمعہ کے خطاب میں ڈاکٹرعافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
Swat
