Swat

مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  خیبرپختونخوا کے دوسرے حصوں کی طرح سوات میں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف یومِ سیاہ پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مختلف تعلیمی، سماجی، بلدیاتی، فلاحی اور ثقافتی اداروں نے موضوع کے حوالے سے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا، جس میں سوات کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں اور زعما کے علاؤہ ڈویژنل اور ضلعی سطح کے حکام کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ محکمۂ اطلاعات کے زیر انتظام نشریاتی ادارے خیبرپختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات نے بھی دن بھر موقع کی مناسبت سے خصوصی پروگرام، قومی و مقامی مشاہیر کے انٹرویوز، مذاکرے اور ملی نغمے پیش کیے جن میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔