سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ میں پہاڑی سے گر کر لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ ایک اور واقعہ میں رکشہ کے ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ مٹہ کے پہاڑی علاقہ میں 16سالہ مسماۃ(ش) پاؤں پھسلنے سے پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔ مٹہ ہی کے علاقہ سمبٹ میں تیز رفتاری کے باعث رکشہ نے شعیب نامی شخص کو ٹکر مار کر زخمی کردیا ۔دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
Swat
