Swat

سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارش،لینڈ سلائیڈ گ،کالام کی مرکزی شاہراہ بند

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ گ سے کالام کی مرکزی شاہراہ بند ہوگئی۔ کالام کے بالائی پہاڑوں نے برفباری کی وجہ سے سفید چادر تان لی۔ میدانی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا۔ سوات میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں شدید بارش کے دوران جگہ جگہ لینڈ سلائیڈ گ سے کالام روڈ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔ لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری سے وادئی کالام کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے بھی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔