Swat

سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن جاری، بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ری پی او ملاکنڈ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن تیزی سے جاری ہے، جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تمام داخلی و خارجی راستوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ مشکوک افراد پر بھی سخت نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو چوبیس گھنٹے گشت کا پابند بنادیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک پلا ن پر تیزی سے کام جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔