Swat

ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل خیبر پختونخوا کا ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیدو شریف کا دورہ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  ایڈیشنل اکاؤنٹینٹ جنرل خیبر پختونخوا میا ں آفتاب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سیدو شریف سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کنٹرولر سوات سردار محمد ہارون اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر مراد علی خان نے انہیں ضلع میں ادارے کی کارکردگی اور محکموں کے آڈٹ میں بہتری کے علاوہ کمپیوٹرائزیشن اور زیادہ سے زیادہ شفافیت یقینی بنانے سے متعلق اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ میاں آفتاب نے دفتر کے مختلف سیکشنوں کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے اہلکاروں کو اپنے سرکاری فرائض بالخصوص پنشنرزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دفتر کے پنشن سیکشن کا بھی معائنہ کیا، جہاں پر موجود پنشنروں نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔