Swat

فنڈز حوالگی،منتخب تحصیل کونسلران نے واسا کے خلاف خم ٹھونک کر ڈیڈ لائن دے دی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  اگر سات دن تک تحصیل بابوزئی مینگورہ کے منتخب تحصیل کونسلران کا تعمیر و ترقی کافنڈ ز و اسا کمپنی مینگورہ سے واپس نہ کیا گیا، تو تمام کونسلران سیکرٹری بلدیات صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت کے خلاف نشاط چوک مینگورہ میں احتجاجی مظاہرہ اور کیمپ لگانے کا فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل ناظم اکرام خان اپنے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے ڈاکٹر خالد محمود، فضل حمید خان، بخت منیر، گوہر علی، بونیرے اور دیگر کونسلران نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی مینگورہ کے عوام کی تعمیر و ترقی کے کاموں میں کسی قسم کی سودابازی نہیں کریں گے۔ عوام کے حقوق کے لئے ہمارا اور ہمارے کونسلران کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔