Swat

سوات، بارش و برف باری سے سردی شدت اختیار کر گئی

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے بالائی علاقوں میں چار روز سے جاری برف باری جاری ہے۔بدھ کو میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مہو ڈنڈ، کالام، ملم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں چار روز سے جاری برف باری سے ان علاقوں میں ہر چیز برف سے ڈھک گئی ہے۔ ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے۔ بدھ کو مینگورہ شہر اور دیگر میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو سہ پہر تک جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ سوات میں برف باری دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔