Swat

سوات، محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے کل ’’پیٹس فیلڈ ڈے‘‘ کی تقریب کا انعقاد

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں محکمہ لائیوسٹاک نے ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں 17 نومبر کو یک روزہ ’’پیٹس فیلڈ ڈے‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس روز اسپتال لائے جانے والے پالتو جانوروں کو ویکسین سمیت دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ملاکنڈ ڈویژن میں بالعموم اور سوات میں بالخصوص لوگوں میں پالتو جانوروں کے شوق کے پیش نظر ان میں جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے سول ویٹرنری اسپتال سیدوشریف میں آگاہی مہم کے حوالے سے پیٹس فیلڈ ڈے منایا جائے گا، تقریب صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ اس موقع پر محکمہ لائیواسٹاک کے ضلعی آفیسر ڈاکٹر سربلند خان پالتو جانوروں کے شوقین افراد کو ان کی دیکھ بھال اور صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے لیکچر دیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔