Swat

عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کی پارٹی ممبر سازی مہم کا آغاز

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات نے پارٹی ممبر سازی مہم کا آغازکر دیا۔ ضلعی چیئرمین الیکشن کمیشن رحمت علی خان نے اپنا ممبر شپ کارڈ پُر کر کے باقا عدہ طور پر مہم کا افتتاح کر دیا، جبکہ دیگر کمیشن ممبران سیکر ٹری الیکشن کمیشن حسین علی خان، ملک امیر سید خان، خورشید خان باغ ڈھیرئی سمیت صوبائی نائب صدر ایوب خان اشاڑے، ضلعی جائنٹ سیکر ٹری نواب عالم خان، محمد ظاہر خان اور عامر کمال خٹک نے بھی اپنا ممبر شپ کارڈ پُر کر کے ممبر سازی مہم میں حصّہ لیا۔ اِس موقع پرضلعی چیئر مین رحمت علی خان نے کمیشن ممبران کو ممبر سازی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور ممبر سازی مہم کو انتہائی خوش اسلوبی اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کر نے کی تاکید کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔