Swat

مدین پولیس نے مجھ پر بے بنیاد مقدمات درج کرائے ہیں، طلعت محمود

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    مدین کے رہائشی طلعت محمود نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس نے بااثر شخصیات کے کہنے پر اس کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کرائے ہیں۔ مدین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھانہ مدین کے ایس ایچ او نے ڈی ایس پی کے حکم پر مجھ پر تحریک انصاف کی ایک ریلی سے اے این پی کے دفتر پر فائرنگ کا بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا۔ حالانکہ اس فائرنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں اور نہ میں اس ریلی میں شریک تھا۔ بعد ازاں انہی افراد کے ایما پر ڈی ایس پی نے مجھ پرتشدد کیا۔ انہوں نے آر پی او ملاکنڈ اور آئی جی پی سے اس بارے میں تحقیقات اور ذمہ دار افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔