سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سعودی عرب حکومت کے مالی تعاون سے چکدرہ سے مینگورہ قمبر بائی پاس چوک تک 36 کلومیٹر پر تارکول کے کام کا پہلا مرحلہ مکمل کردیا گیا۔ تندو ڈاگ کے مقام پر رہ جانے والے سات سو میٹر سڑک پر گذشتہ روز بلیک ٹاپنگ کی گئی جس کے بعد چکدرہ سے مینگورہ کی روڈ پر تارکول کے کام کا پہلا فیز مکمل ہوگیا۔ پراجیکٹ کے ریذیڈنٹ انجینئر ایمل اقبال کے مطابق اب مینگورہ آنے والے لوگوں کو کبل روڈ پر سفر کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔ چکدرہ سے براستہ لنڈاکے مینگورہ تک اس سڑک پر اب لوگ آرام دہ سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قمبر بائی پاس سے امانکوٹ چوک تک سڑک پر بھی تعمیراتی کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔ تین ارب روپے کی خطیر لاگت سے مدین تک اس روڈ پر جگہ جگہ تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
Swat
