Swat

کبل،لائن مینوں کی موت اور زخمی ہونے کے ذمہ دار واپڈا حکام خود ہیں،رشید احمد

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل کبل میں مسلسل غفلت کے باعث لائن مینوں کی موت اور زخمی ہونے کے ذمے دار خود واپڈا حکام ہیں، جن کی غفلت سے مسلسل حادثات رونما ہورہے ہیں۔ سینئر اخبار فروش رشید احمد اور دیگر اہل علاقہ نے بتایا کہ تحصیل کبل میں بجلی کی مین ٹرانس میشن لائن کے کرنٹ لگنے سے مسلسل واقعات کے دوران اب تک تین اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان واقعات کے ذمے دارخود واپڈا حکام ہیں، جن کی غفلت اور گرڈ کو اطلاع نہ دینے کی وجہ سے یہ واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مکمل تحقیقات کامطالبہ کیا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔