Swat

محکمۂ صحت سوات کے اسسٹنٹ کے تبادلے مستردکرتے ہیں، علی رحمان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات نے محکمۂ صحت کے اسسٹنٹ کے تبادلوں کو مستردکردیا۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سوات کے صدر علی رحمن کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کے تبادلوں کوانتہائی بدنیتی اوربغض وعناد کے طور پرکیا گیا ہے۔ کیونکہ محکمۂ صحت میں عرصۂ دراز سے سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ اورسینئرکلرک کی کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں جس پر کلرکوں کے پروموشن کاحق بنتاہے۔ اگرمحکمۂ صحت ان خالی اسامیوں پرپروموشن کرائے، تو اس میں خود بخود ان سینئرکلرکوں، اسسٹنٹس کے تبادلے ہوجائیں گے۔ اس میں ایسے لوگوں کے بھی تبادلے کئے گئے ہیں جن کا دفاتر میں تین سال کاٹینور بھی پورا نہیں ہے۔ اس میں ایسے لوگوں کو بھی شامل کیاگیاہے،جن کی ریٹائرمنٹ کودوسال سے کم عمرباقی ہے۔ حالانکہ قانون کے مطابق سروس کے آخری دوسال اپنے آبائی ضلع میں گزارنے کابھی موجود ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔