(باخبر سوات ڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم ن پر مشتمل سہ فریقی اتحاد نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسل گل کدہ کی تحصیل نشست کے لیے پرویز عالم پاپا کو اپناامیدوار نامزدکردیا۔ تینوں پارٹیوں نے موصو ف کے لیے مشترکہ مہم چلانے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے گذشتہ روز سہ فریقی اتحاد کا مشترکہ اجلاس ہو اجس میں تینوں پارٹیوں کے قائدین اور کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر طویل بحث مباحثہ کے بعد تینوں پارٹیاں یونین کونسل گل کدہ سے تحصیل نشست کے لیے پرویز عالم پاپا کے نام پرمتفق ہوگئیں جنہوں نے بعدازاں ان کے نام کا اعلان کردیا جبکہ انہیں لالٹین انتخابی نشان بھی جاری کردیا۔ اجلاس میں اے این پی سے محمدایوب خان، شیرشاہ خان، رحمت علی خان، خواجہ خان، اکرام خان، پیپلز پارٹی کے عرفان چٹان، اقبال حسین بالے ودیگر اور مسلم لیگ ن سے محمد علی شاہ پارٹی کارکنوں سمیت موجود تھے۔
Swat
