Swat

بیسک ایجوکیشن سکول سسٹم خاتمہ، اساتذہ و طلبہ کا مظاہرہ

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)    بیسک ایجوکیشن سکول سسٹم کے خاتمے کے خلاف سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اساتذہ اور طلبہ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب میں اساتذہ نے کہا کہ ضلع سوات میں 60 بیسک ایجوکیشن کے سکول ہیں جن کو حکومت ختم کر رہی ہے۔ اس وجہ سے سیکڑوں اساتذہ بے روزگار اور ہزاروں طلبہ حصولِ علم سے محروم ہو جائیں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان سکولوں کو ختم کرنے کے بجائے ان کو مزید سہولیات دی جائیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔