سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) یونین کونسل لنڈیکس ملکانان سے ضلعی نشست کے لیے آزادامیدوارانوراقبال عرف بالے عیسیٰ خیل نے کہاہے کہ اہلِ علاقہ کے پرزوراصرار پر میدان میں نکلاہوں۔عوام ہی کے تعاؤن سے کامیابی حاصل کروں گا۔ہمارامقصد صرف اورصرف عوام کی خدمت اوریونین کونسل کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اوراس مقصد کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کونسل لنڈیکس ملکانان اور آس پاس کے دیگر علاقوں کے مسائل اور عوامی مشکلات سے اچھی طرح آگاہ ہوں، مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے میدان میں نکلاہوں۔
Swat
