سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اتوار کی سہ پہر مینگورہ شہر سمیت سوات کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش و برف باری کا سلسلہ آج پیر اور کل منگل کو بھی جاری رہے گا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا ۔
