سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر، سیدوشریف، گل کدہ اور دیگر مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر، لوڈشیدنگ اور دیگر شہری مسائل کے حوالے سے آج منگل کو کمشنر آفس میں ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں سوئی گیس کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ اس بارے میں عوامی شکایات پر انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی تکلیف کا مجھے بھرپور احساس ہے۔ جلد سوئی گیس کے حوالے سے ہر مسئلہ حل ہو جائیگا اور عوام کو ریلیف مل جائیگا۔
Swat
