سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، افزائشِ حیوانات و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ محمود خان پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے اہلِ سوات کے دل دوبارہ خوش کر دیے ہیں۔ ہمیں یقین ہوگیا ہے کہ سوات میں ترقی کا عمل پوری تیزی کے ساتھ جاری رہے گا اور اگلے چند برسوں میں یہاں سے پسماندگی اور غربت کا نام و نشاں بھی مٹ جائے گا۔ اہلِ سوات عمران خان کا احسان ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ وہ تحصیل مٹہ کے دور افتادہ گاؤں ناوؤنہ یوسی شور میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔
Swat
