سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں صوبائی ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز ٹورنامنٹ2018ء کا افتتاح کردیا گیا۔ محکمۂ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری ارشد خان نے مقابلوں کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں صوبے کے تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ سات روز تک جاری رہنے والے مقابلوں کی تقریبِ تقسیمِ انعامات 31 دسمبر کو فارم ہاکی گراؤنڈ مینگورہ میں ہوگی۔
Swat
