Swat

فتح پور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے تین دکانیں جل کر راکھ

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے فتح پور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے تین دکانیں جل گئیں۔ ایک موٹر سائیکل بھی راکھ کا ڈھیر بن گئی ۔آگ صالح گل کی مارکیٹ میں لگی جس کے نتیجے میں کولڈ ڈرنکس، کریانہ اورعبدالرحمان نامی شخص کی تمباکو کی تین دکانیں اوران میں موجود سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی جل گئی۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ فائربریگیڈ کا عملہ دیر سے پہنچنے کے باعث بروقت آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔