سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) انسانی حقوق اور حقوقِ اطفال پر نوجوان سوشل ایکٹیوسٹ شوکت سلیم ایڈوکیٹ نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’ رنگونہ د سوات ‘‘ میں بحیثیت مہمان گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ و طن عزیز میں بچوں کی جبری مشقت اور ان پر ہونے والے ذہنی وجسمانی تشدد کا خاتمہ ہو۔ نیز تمام بے آسرا اور یتیم بچوں کو سکول لایا جائے۔ کیونکہ یہی بچے ہمارا اصل سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ شوکت سلیم کا کہنا تھا کہ معاشرے میں ایسے بچے نظر انداز کئے جائیں، تو وہ اپنے برے کرتوتوں سے دیگر بچوں پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا ہر کسی کو اس حوالے سے سنجیدگی سے دیکھنا اور سوچنا ہوگا اور ان بچوں کے حقوق پر توجہ دینی ہوگی۔
Swat
