سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ اینگرو ڈھیرئی بائی پاس پر ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہائی ایس کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک اور ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہائی ایس ڈرائیور دوست محمد سکنہ برہ بانڈی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ڈرائیور کے ورثا نے ٹرک ڈرائیور کو رضائے الٰہی کے لئے معاف کردیا ۔
Swat
