سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں انٹر سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا ۔ تقریبِ تقسیمِ انعامات کے مہمان خصوصی ایم پی اے عزیز اللہ گران تھے جنہوں نے کامیاب سکولوں کی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی نشوونما پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ ہم نصابی سرگرمیاں تعلیم کا حصہ ہیں۔ کھیلوں کے میدانوں کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات نواب علی خان، سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید خان اور کثیر تعداد میں سکولوں کے سربراہان اور اساتذۂ کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ مقابلوں میں خپل کورماڈسکول کے بچوں نے سب سے زیادہ مقابلے جیت کرخصوصی ٹرافی اپنے نام کر لی۔
Swat
